خبرنامہ سندھ

کراچی: رینجرز کی سنیپ چیکنگ، فاروق ستار کی گاڑی بھی روک لی

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں رینجرز نے کلفٹن دو تلوار پر سنیپ چیکنگ کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گاڑی بھی روک لی،تلاشی کے بعدجانے کی اجازت دی ۔بدھ کو رینجرز اہلکاروں نے شہر قائد کے علاقے کلفٹن دو تلوار پر سنیپ چیکنگ کی۔ اس دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گاڑی بھی روک لی گئی۔ گاڑی کی تلاشی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔