کراچی: (اے پی پی) بنارس میں رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ رنچھوڑ لائن میں رینجرز نے کارروائی کر کے عسکری ونگ کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہو اہے۔ شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں بھتہ خور متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔