خبرنامہ سندھ

کراچی: زمزمہ اورفریئر میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکوؤں سمیت 12 افراد گرفتار

کراچی:(آئی این پی)فریئر کے اطراف میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی۔ جس میں دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈیفنس کے علاقے زمزمہ سے دو ڈاکو پکڑے گئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈاکو گاڑیاں روک کر لوٹ مار کر رہے تھے۔ ڈاکوؤں سے اسلحہ اور مسروقہ رقم بھی برآمد کر کؤلی گئی۔ دوسری جانب آئی آئی چندریگر روڈ سےملنے والا مشکوک بیگ بم ڈسپوزل سکواڈ نے چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔ بی ٹی ایف کے مطابق بیگ سے ٹیوب لائٹس اور ہولڈر ملے ہیں۔