خبرنامہ سندھ

کراچی: زیورات کے کارخانے میں آتشزدگی

کراچی (اے پی پی) صدر میں زیورات بنانے کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ عملے کے مطابق صدر میں غضنفر علی روڈ پر واقع سہارا سینٹر کی چوتھی منزل پر جمعہ کو صبح اچانک آگ لگ گئی اور اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آ گ سینٹر کی چوتھی منزل پر زیورات بنانے کے کارخانے میں لگی ، تاحال آگ کے باعث ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔