کراچی:(اے پی پی)کراچی کے انڈسٹریل ایریا سائٹ کے ایک گودام میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوشش میں 5 افراد جھلس گئے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں پیپسی گراؤنڈ کے ایک فیکٹری گودام میں آج صبح آگ بھڑک اٹھی جسے مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی ، جس کے دوران 5 افراد جھلس گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کے لئے ابتدائی طور پر 2 گاڑیاں اور فائر فائٹرز روانہ کئے گئے تھے۔ تاہم آگ کی شدت کے باعث مزید ایک گاڑی روانہ کی گئی۔ جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔