خبرنامہ سندھ

کراچی: سانحہ صفورہ میں ملوث ایک اور دہشت گرد گرفتار

کراچی:(اے پی پی)پولیس اور حساس اداروں نے کراچی کے علاقے پپری میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورہ میں ملوث ایک اور دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے پپری سے سانحہ صفورہ کا ایک اور دہشت گرد گرفتارکرلیا۔گرفتار دہشت گرد کی شناخت علی رحمان عرف ٹونا کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق علی رحمان عرف ٹونا منگھوپیر میں ہلاک ہونے والے ملزم کامران گجر کا قریبی ساتھی ہے،جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔