خبرنامہ سندھ

کراچی: سجاول ٹاؤن کمیٹی میں کروڑوں روپےخورد برد

منی لانڈرنگ کیس

کراچی: سجاول ٹاؤن کمیٹی میں کروڑوں روپےخورد برد
کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے سجاول ٹاؤن کمیٹی میں کروڑوں روپے کی خردبرد کیس سے متعلق سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کرتے ہوئے نیب انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سجاول ٹاون کمیٹی میں کروڑوں روپے کی خرد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ٹاؤن میونسپل آفیسر ولی محمد شاہ اور عبداقاسم پیش ہوئے۔ نیب تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے تنخواہوں اور دیگر مدوں میں جاری کردہ رقم میں خرد برد کی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی انکوائری میں مزید دستاویزات جمع کیے جارہے ہیں دو ماہ کا وقت دیا جائے انکوائری مکمل کرکے چیئرمین نیب کو ارسال کردی جائے گی۔کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سجاول ٹاؤن کمیٹی میں کروڑوں روپے کی خردبرد کیس سے متعلق سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کرتے ہوئے نیب انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سجاول ٹاون کمیٹی میں کروڑوں روپے کی خرد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں ٹاؤن میونسپل آفیسر ولی محمد شاہ اور عبداقاسم پیش ہوئےنیب تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے تنخواہوں اور دیگر مدوں میں جاری کردہ رقم میں خرد برد کی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی انکوائری میں مزید دستاویزات جمع کیے جارہے ہیں دو ماہ کا وقت دیا جائے انکوائری مکمل کرکے چیئرمین نیب کو ارسال کردی جائے گی۔ سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کرد چیف جسٹس نے ملزمان سے استفسار کیا کہ دو ماہ میں کتنی رقم سرکاری فنڈز سے نکالی،ٹاون افسر نے عدالت کو بتایا کہ تنخواہوں کی مد میں تین کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوائی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملازمین تنخواہوں کے لیے مظاہرے کررہے ہیں اور آپ تنخواہوں کے لیے رقم نکلوارہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب انکوائریز میں کئی وقت ضائع کردیتی ہے۔ عدالت نے نیب کو انکوائری مکمل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔