کراچی:(آئی این پی)سرجانی ٹاؤن میں صنعتی زمین واگزار کرانے کیلئے آپریشن پر مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل افراد نے اینٹی ایکروچمنٹ فورس سمیت متعلقہ افسران پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران فائرنگ سے آٹھ سالہ عبید اور سجاد نامی شخص زخمی ہو گئے۔ جس پر مشتعل افراد نے سرجانی تھانے کا گھیراؤ کر کے شدید نعرے بازی کی۔ مشتعل افراد نے دھرنا دے کر سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند کردی۔ علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا الزام عائد کیا اور سرجانی تھانہ کے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔