خبرنامہ سندھ

کراچی‘ سرجانی ٹاؤن پولیس کی کاروائی، قاتل ، غیر ملکی باشندوں سمیت 24ملزمان گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) سرجانی ٹاؤن پولیس کی کاروائی، قاتل ، غیر ملکی باشندوں سمیت 24ملزمان گرفتار،اسلحہ، لوٹا و چھینا ہوا مال، منشیات اور مضر صحت گٹکا برآمد، تفصیلات کے مطابق اتوار کوسرجانی ٹاؤن سب ڈویڑن پولیس آفیسر سہراب میو کی نگرانی میں ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن انسپیکٹر ملازم حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ غیر قانونی پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں (افغانی)کے خلافکاروائیاں کر کے 5غیر ملکی باشندوں (افغانی) کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیاجبکہ قتل کیس میں نامزد ایک ملزم ، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم میں ملوث 7ملزمان ، منشیات کے مقدمات میں 6ملزمان جبکہ پولیس کو متفرق مقدما ت میں مطلوب 5ملزمان گرفتار کر کے 7پستول،7میگزین، 35کارتوس، وارداتوں میں لوٹا و چھینا ہوا مال، ڈیڑھ کلو گرام چرس، 12 بوتلیں شراب اور بڑی مقدار میں مضرِ صحت گٹکا برآمد کر لیا۔دریں اثناء ایس ڈی پی او سرجانی سہراب میو اور ایس ایچ او سرجانی انسپکٹر ملازم حسین نے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت تیسر ٹاؤن، خدا کی بستی، سرجانی تاؤن کے مختلف سیکٹرز میں علاقے کے معززین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کو مزید مضبوط کرنے کا عزم دھرایا تاکہ کرمنلز کا علاقے سے خاتمہ کیا جا سکے اور اس موقع پر عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی سرجانی ٹاؤن سہراب میو اور ایس ایچ او سرجانی ملازم حسین کو بیسٹ پولیس افسر قرار دیتے ہوئے سرجانی ٹاؤن پولیس کی کمیونٹی پولیسنگ اور کرمنلز کے خلاف کاروای?ں کو سراہا۔