کراچی:(آئی این پی)سرجانی ٹاؤن میں اے وی سی سی نے کارروائی کی ہے۔پولیس کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو ہلاک کردیا گیا۔کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب بھی کیا گیا ہے۔کارروائی اے وی سی سی نے اغوا کار گروپ کے خلاف کی۔ پولیس سے مقابلے میں 4اغوا کار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا جو بعد میںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمدہوا ہے۔