خبرنامہ سندھ

کراچی : سرچ آپریشن،تین دہشت گرد گرفتار

کراچی (آئی این پی) رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پرانی سبزی منڈی کے قریب سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے‘ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پرانی سبزی منڈی کے قریب سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔سرچ آپریشن گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ (ن غ)