خبرنامہ سندھ

کراچی: سرچ آپریشن،15مشتبہ افراد گرفتار

کراچی (آئی این پی )کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔گزری اور اولڈ گولیمار سے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔کورنگی سے دو ملزمان پکڑے گئے جبکہ حیدری میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔گزری کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گی جبکہ اولڈ گولیمار میں رینجرز ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ دوسری جانب کورنگی میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔حیدری میں پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار خالد نیو کراچی میں تعینات ہے۔