خبرنامہ سندھ

کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار زندگی معمول پر

کراچی (آئی این پی) کراچی سمیت سندھ بھرمیں دن کا آغازمعمول کے مطابق ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے ، تعلیمی اداروں اور دفاتر میں کام جاری ہے ، دکانیں،ہوٹل اورپٹرول پمپ بھی کھل گئے ۔ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے تمام مرکزی دفاتر سیل ہونے کے بعد پی ایس پی کارکنوں نے علی الصبح عزیز آباد کے علاقے میں مکا چوک پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ۔ متحدہ قائد کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد کراچی میں رینجرز نے آپریشن کیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ۔ رینجرز نے آپریشن کے دوران نائن زیرو، خورشید میموریل سیکٹریٹریٹ، ایم پی اے ہاسٹل اور میڈیا سیل کو سیل کر دیا ۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مشتعل افراد نے نجی چینل کے دفتر پر دھاوا بول کر ملازمین کو یرغمال بنا لیا ۔ مظاہرین نے دفتر میں داخل ہو کر شیشے، کیمرے اور لیپ ٹاپس سمیت قیمتی سامان توڑ ڈالا ۔ واقعے کے بعد فاروق ستار اور خواجہ اظہار سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔