خبرنامہ سندھ

کراچی سمیت سندھ میں فوری بارشیں متوقع نہیں:ماہر موسمیات

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی )ماہر موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں فوری بارشیں متوقع نہیں،شمالی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔منگل کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے غلام رسول نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ میں فوری بارشیں متوقع نہیں،دو سے تین روز تک پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں،متوقع بارشیں فصلوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوں گی،شمالی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ڈاکٹر رسول نے کہاکہ بارش سے ماحولیاتی آلودگی اور دھند میں کمی ہوگی۔۔۔۔(خ م)