محکمہ موسمیات نےدارالحکومت اسلام آباد میں اتوارتک بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کراچی میں بھی آج بونداباندی کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج سےاتوارتک اسلام آبادسمیت کئی علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔ کراچی میں بھی بونداباندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کےعلاوہ آئندہ24گھنٹےمیں ملک کےمختلف حصوں میں بارش کی توقع ہے۔سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال اورملتان میں بارش کی پیشگوئی ہے۔پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی بارش کاامکان ہے۔راولپنڈی،لاہورڈویژن اورکشمیرمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔ ادھرپنڈی بھٹیاں اورگردونواح میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔