خبرنامہ سندھ

کراچی :سندھ سیکرٹریٹ سے متصل بیرکس روم میں آتشزدگی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سندھ سیکرٹریٹ سے متصل بیرکس روم میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی ریکارڈ کو نقصان پہنچا ، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چار فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے اورموقع پر موجود افراد کو آگ کے شعلوں سے بچانے کی کوشش کی ۔ خوش قسمتی سے آگ کی لپیٹ میں آ کر کوئی شخص زخمی نہیں ہوا لیکن آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر قیمتی ریکارڈ کی فائلیں جل گئیں ، اس سلسلے میں سندھ سیکرٹریٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ کیسے لگی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جیسے ہی آتشزدگی کے واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔