کراچی:(اے پی پی)کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ ، سکھر اور مٹھی میں زیادہ سے زیادہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو اور حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ، میر پور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔