خبرنامہ سندھ

کراچی :سٹی وارڈنز کی موبائل پر فائرنگ کرنیوالا ٹارگٹ کلرز کا گروہ گرفتار

کراچی:(اے پی پی) سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کے سیکورٹی گارڈ اور ایک بچی سمیت تین افراد کے قتل کے الزام میں تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے ۔ کراچی میں خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹی وارڈنز کی موبائل پر فائرنگ کرنے والے ٹارگٹ کلرز کے گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ گروہ میں تین ٹارگٹ کلرز شامل ہیں ، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کے سیکورٹی گارڈ اور باپ بیٹی سمیت تین افراد کےقتل میں ملوث ہیں ۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز نے گزشتہ ماہ ناگن چورنگی پر پولیس سے مماثلت رکھنے والی سٹی وارڈنز کی موبائل پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔