خبرنامہ سندھ

کراچی :سٹی کورٹ سے جعلی خاتون وکیل کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی:(اے پی پی) سٹی کورٹ کراچی میں جعلی خاتون وکیل پکڑی گئی ۔ سٹی کورٹ میں وکلا نے ایک جعلی خاتون وکیل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن کے مطابق جعلی وکیل نجمہ پروین کو پکڑا گیا تو اس نے اپنے آپ کو سینئر وکیل انور منصور خان کی جونیئر ظاہر کیا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ وکلا نے جعلی خاتون وکیل کو پکڑ کر سٹی کورٹ تھانے کے حوالے کر دیا ۔ خاتون ایل ایل کی طالبہ ہے ۔