کراچی:(اے پی پی)سہراب گوٹھ کے قریب پولیس سے مقابلے میں 2 ملزم مارے گئے۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ہلاک ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی سیکٹروں وارداتوں میں ملوث تھے۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں کرائم برانچ پولیس نے چھاپے مار کر 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کرائم برانچ کے مطابق گرفتار دہشتگرد گینگ وار کے ملزموں سے بھی رابطے میں تھے۔ ملزموں کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل اور 4 پستول برآمد ہوئے ہیں۔