خبرنامہ سندھ

کراچی: سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: (آئی این پی) فیڈرل بی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہو ئے سیاسی جماعت کے سیکٹر ممبر رشید عرف ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے خلاف پاکستان بازار تھانے میں مقدمہ بھی درج ہے۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔