کراچی:(آئی این پی) سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا ، وزیر داخلہ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا جبکہ سینٹرل جیل کے تین پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ کراچی میں سینٹرل جیل سے خطرناک قیدی محمد حفیظ فرار ہوگیا ۔ آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق قیدی اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار تھا ۔ قیدی کو جیل کالونی میں کام کیلئے لے جایا گیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا ۔ وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ مرتضیٰ شیخ کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق سینٹرل جیل کے گیٹ انچارج ہیڈ کانسٹیبل ظفر اللہ سمیت تین اہلکاروں غفلت برتنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔