خبرنامہ سندھ

کراچی سینٹرل جیل میں بچوں کےلیےارلی لرننگ سینٹرقائم

کراچی کی سینٹرل جیل میں خواتین کے ساتھ قید بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ارلی لرننگ سینٹر قائم کردیا گیاجہاں بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ناصر آفتاب کے مطابق جیل میں سزا کاٹنے والی خواتین چھ سال اور اس سے کم عمر اپنے بچے کو ساتھ رکھ سکتی ہیں۔اس قانون کے تحت 21 بچے سینٹرل جیل میں اپنی ماؤں کے ساتھ قید ہیں۔ان بچوں کی بہتر تعلیم کے لئے سینٹرل جیل میں ارلی لرننگ سینٹر قائم کیا گیا ہےجہاں ایک عام اسکول کی طرز پر بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔ کچھ جیل اسٹاف کے بچے بھی اس اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔