خبرنامہ سندھ

کراچی: سیوریج لائن کی مرمت 24 گھنٹے بعد بھی نہ ہوسکی

کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے قائد آباد میں پھٹنے والی سیوریج لائن کی مرمت 24 گھنٹے سے زائد گذرنے کے باوجود نہ ہوسکی ، سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں 21 انچ قطر کی پھٹنے والی سیوریج لائن کی مرمت 24 گھنٹے سے زائد گذرنے کے باوجود نہ ہوسکی ، واٹر بورڈ کے عملے نے مرمت کا کام شروع کر دیا ۔ سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ واٹر بورڈ نے گزشتہ روز سیوریج لائن کی مرمت رات کو کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ واٹر بورڈ کا عملہ رات کو کوشش کے باوجود مرمت کا کام نہیں کرسکا۔