کراچی:(اے پی پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لیاری آگرہ تاج کالونی میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان حنیف اورموسیٰ جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کاتعلق کچھی رابطہ کمیٹی سےہے۔اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپا مارا۔ کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کا عہدیدار گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزم رضوان اعوان پر جرائم کی وارادتوں میں ملوث ہونے اور گینگ وار سے رابطے کا الزام ہے۔ فریئر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتا خوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ اُدھر پرانا گولیمار کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے چھاپا مار کارروائی کے دوران مکان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔