خبرنامہ سندھ

کراچی‘ سیکیورٹی اداروں کا ریکسرلین کے اطراف میں آپریشن ‘6مشتبہ افراد گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں کا پرانا گولیمار ریکسرلین کے اطراف میں ٹارگٹڈ آپریشن ،6 آپریشن مشتبہ افراد زیر حراست تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل۔ بھاری تعداد میں منشیات ، اسلحہ اور دستی بم برآمد۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ساجد عرف کالا اور باجوڑی کے جوئے اور منشیات کے اڈوں کو مسمار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گینگ وار کے اہم کمانڈروں ساجد عرف کالا اور باجوڑی کی گرفتاری کے لئے خفیہ اطلاع پر تارگٹڈ آپریشن کیا۔ باخبر ذرائع نے بتا یا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن شروع کرتے ہوئے گینگ وار کے کارندوں کے گھروں اور ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔جبکہ گینگ وار کے اہم کمانڈر ساجد عر ف کالا اور باجوڑی اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ باجوڑی اس سے قبل گلفام کے اڈے پر کا م کرتا تھااور گلفام کی تمام تر معلومات ٹارگٹ کلر ز کو اس نے فراہم کی تھی۔ ملزم باجوڑی مزکورہ واردات کے بعد حب فرارہوگیا تھا اور وہاں سے اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا بعد ازاں کراچی میں گینگ وار نے زور پکڑا تو باجوڑی نے واپس کراچی کا رخ کیا۔ دوسری جانب ساجد عرف کالا نے ملیر میں بھی اپنا نیٹ ورک قائم کرلیاہے اور اس کی رہائش بھی وہیں بتائی جاتی ہے۔