خبرنامہ سندھ

کراچی :سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دو دہشتگرد ہلاک

کراچی(اے پی پی )کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ابوہریرہ کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ۔کراچی کے علاقے احسن آباد میں سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں دہشت گردوں کی جانب سے جوابی کارروائی میں فائرنگ کے علاوہ دستی بموں کا استعمال بھی کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران ابوہریرہ کو گرفتارکرلیا گیا ۔ اس کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے ۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ریحان اور حماد کے نام سے ہوئی ہے ، ريحان برصغير القاعدہ کراچي کا امير تھا ۔ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد بنانے والی فیکٹری بھی قبضے میں لے لی گئی ۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا ہلاک دہشت گرد رینجرزاور پولیس پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے ۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے اس آپریشن میں حصہ لیا ۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔