خبرنامہ سندھ

کراچی سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے منگھوپیر سے سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کاونٹر ٹیررازم ڈپیارٹمنٹ نے کارروائی کر کے انتہائی مطلوب دہشتگرد نثار مروت عرف نثارے کو گرفتار کرلیا ۔ انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جو سگی بہن کے قتل سمیت 12 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نثار مروت کا گینگ 16 سے 17 کارندوں پر مشتمل ہے ۔ گینگ کے کارندے ایک مذہبی جماعت کی طرف بھی راغب ہیں ۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ گینگ کے تمام کارندوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔