کراچی سے بنکاک جانے والے غیر ملکی مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد
کراچی:(ملت آن لائن) جناح ایئرپورٹ پربنکاک جانے والے ملائشین شہری کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پرتعینات سیکیورٹی حکام نے نجی ایئر لائن کی بنکاک جانے والی پروازٹی جی 342 کے غیر ملکی مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 30 بورکے 4 پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کی شناخت ملائشین شہری کے طور پر ہوئی ہے، پاسپورٹ پر گرفتار ملزم کا نام خیر المحمد درج ہے اوراس نے گولیاں اپنے جوتوں کو کاٹ کر چھپائی تھیں، خیر المحمد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔