خبرنامہ سندھ

کراچی سے شاہ نورانی جانیوالی بس کوحادثہ، تین زائرین جاں بحق،20سے زائد زخمی

کراچی (آئی این پی )کراچی سے شاہ نورانی جانیوالی زائرین کی بس حب میں ویراب ندی کے قریب الٹ گئی ۔حادثے کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق جبکہ بیس سے زائدزخمی ہوگئے۔ لیویزذرائع کے مطابق ویراب ندی کے قریب شاہ نورانی جانیوالی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے حادثے کاشکاربس کراچی سے شاہ نورانی جارہی تھی۔