خبرنامہ سندھ

کراچی سے5 غیرملکی گرفتار، مقدمہ درج

کراچی: (آئی این پی ) انسداد سمگلنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے طور خم بارڈر سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان داخل ہونے والے 5غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد طور خم بارڈر سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔ ملزمان کی شناخت عبدالقدوس،نعیم،رحمت اللہ،عبدالکریم اورنوراحمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار غیر ملکی باشندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔