خبرنامہ سندھ

کراچی شہرکواس کا جائز فنڈ اورہمارا حصہ دیا جائے: ارشد وہرہ

کراچی: (اے پی پی) ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ شہر کو اس کا جائز فنڈ اور ہمارا حصہ دیا جائے انکے پاس کراچی کے لئے میگا پراجیکٹس ہیں ، وفاقی حکومت سپورٹ کرے ، عید کے بعد شہر میں صفائی مہم شروع کی جائے گی ۔ ڈی ایم سی سینڑل کے دفتر میں 2011 سے 2016 کے درمیان ریٹائر ہونے والے 252 ملازمین میں چیک کی تقسیم کے لیے تقریب منقعد کی گئی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ شہر کو اس کا جائز فنڈ اور ہمارا حصہ دیا جائے ، کراچی سی پورٹ ہے ، کراچی میں ڈیویلپمنٹ لازمی ہونی چاہیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انکے پاس کراچی کے لئے میگا پراجیکٹس ہیں، وفاقی حکومت سپورٹ کرے ۔ ڈپٹی میئر کراچی کا کہنا تھا کہ قربانی کی آلائشں ٹھکانے لگانے کے اقدامات کر لئے گئے ہیں ، عید کے بعد صفائی مہم چلائی جائے گی ۔