کراچی: (آئی این پی )کراچی میں شہری نے پی ٹی سی ایل اور پی ٹی اے حکام کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ، شہری نے اپنا فون مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے زیراستعمال رہنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ تھانہ عزیز بھٹی میں جعفر عباس جعفری نامی شہری کی درخواست پر افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی اور ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ کی دفعات لگائی گئی ، شہری نے الزام لگایا کہ اس کا ٹیلی فون داعش کے زیر استعمال ہے جبکہ خالد بٹ نامی افسر نے اسے داعش میں شمولیت کی دعوت دی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔