کراچی:(اے پی پی)اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے شہری کے اغوا کے الزام میں گرفتار اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ چاروں اہلکاروں کو پیٹی بند بھائیوں نے رہائی پر پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو جب طلب کیا جائے گا وہ تھانے کو رپورٹ کریں گے۔ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی مزید تفتیش جاری رہے گی۔ اے سی ایل سی کے 4 پولیس اہلکاروں کو 5 افراد کے ہمراہ شہریوں نے پکڑا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ پولیس اہلکار کے شہری کو اغوا کرنا چاہتے تھے۔