کراچی(اے پی پی)پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کے علاقے سنگولین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سرچ آپریشن کرکے گینگ وار کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا اور ملزم یوسف پٹھان کے اڈے کو مسمار کر دیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا،گرفتار ملزم ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ سے بھی ایک ملزم پکڑاگیا جبکہ صدر کے علاقے پریڈی میں مقابلے کے بعد گینگ وارسے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔