خبرنامہ سندھ

کراچی علاقہ غیر نہیں خود قبضے ختم کراؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

پی ایس ایل فائنل

کراچی علاقہ غیر نہیں خود قبضے ختم کراؤں گا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی زمین یہاں کے عوام کی ہے اور یہ علاقہ غیر نہیں زمینوں پر غیر قانونی قبضے خود ختم کراؤں گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے زمینی معاملات پرغور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو کورنگی اور دیگر علاقوں میں گاربیج کی منتقلی اور لینڈ فل سائیٹ کے لیے زمین کے مسائل ہیں۔ پانی پر موقف سننے پر عدالت کا شکر گزار ہوں وزیر بلدیات جام خان شورو نے دوران بریفنگ بتایا کہ جی ٹی ایس کے لیے کے ڈی اے نے سیکٹر 52 کورنگی میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کے لیے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو زمین الاٹ کی ہے جب کہ پاک آرمی کا کہنا ہے کہ یہ زمین ان کی ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ضلع شرقی کے لیے سہراب گوٹھ میں جی ٹی اے کے لیے زمین دی گئی ہے لیکن اس زمین پرغیرقانونی قبضہ کیا جارہا ہے، ضلع ملیر کے دیہی گنگیارو پر 40 ایکڑ زمین ہے جس پربھی کچھ بااثرلوگوں کا قبضہ ہے۔ اس کے علاوہ میوہ شاہ اور دھوبی گھاٹ پر بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی زمین پر قبضہ ہے۔ اسحاق ڈار وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو زمین کا ریکارڈ اور اس کی ملکیت واضح کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کراچی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی انتظامیہ قبضہ مافیا کے سامنے اتنی بے بس ہے، یہ کراچی ہے کوئی علاقہ غیر نہیں کہ لوگ آپ کو کام کرنے نہیں دے رہے۔ یہ دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا لیکن میں بے بس نہیں، میں خود نکلوں گا اور قبضہ ختم کراؤں گا، یہ زمین کراچی کی عوام کی ہے میں اس کو لوٹنے نہیں دوں گا، اگر آج آپ نے یہ قبضہ نہیں چھڑوایا تو میں خود آؤں گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی، میمبرایل یو، ڈی جی کے ڈی اے اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پر کمیٹی قائم کردی۔ مجوزہ کمیٹی واگزار کرائی گئی زمین کا رکارڈ ترتیب دے کر تصدیق کے بعد اس کو محفوظ کرے گی اور اس پر تجاویز دے گی۔