خبرنامہ سندھ

کراچی: غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریکڈاؤن‘ 33 افرادگرفتار

کراچی (آئی این پی)کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 33غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد میں افغان ، برمی اور بنگلادیشی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اورنگی ٹاؤن سے 22اور اتحاد ٹاؤن سے 11غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ گرفتار افراد میں افغان ، برمی اور بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔