خبرنامہ سندھ

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

کراچی:(آئی این پی) ڈیفنس فیز 5 میں 2 گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں منظور نامی شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ جناح اسپتال میں زیر علاج قوم پرست تنظیم کا کارکن ارشاد چنا دوران علاج دم توڑ گیا۔ ارشاد چنا گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ دوسری جانب لیاقت آباد سپرمارکیٹ کے رہائشی مکان میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔ پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ لانڈھی عید گاہ گراؤنڈ میں پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم عمران عرف کالا گرفتار کر لیا گیا۔