کراچی:(آئی این پی)کراچی فشریز میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔ ویسٹ وہارف کےعلاقے میں واقع فشریز میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا جو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا دست راست ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم وسیم احمد فشریز یونین کا جوائنٹ سیکرٹری ہے ۔ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو عزیر بلوچ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔