خبرنامہ سندھ

کراچی: فیصل واڈا کی شخصی ضمانت منظور

کراچی: (اے پی پی) عوام کو پریشان کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا کی شخصی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ شخصی ضمانت انکے ملازم کی جانب سے دی گئی ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل، علی زیدی اور وکلا شخصی ضمانت کی منظوری سے قبل ہی ائیرپورٹ تھانے سے واپس روانہ ہو گئے تھے۔ فیصل واڈا کو شاہراہ فیصل پر احتجاج کے باعث عوام کو پریشان کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔