خبرنامہ سندھ

کراچی: فیکٹری کی دیوار گرگئی 3 افراد جاں بحق

کراچی: (آئی این پی) سائیٹ ایریا کے علاقے میں نورس چورنگی کے نزدیک فیکٹری کی حفاظتی دیوار گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق تینوں افراد فیکٹری ملازم تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور تینوں افراد کی لاشوں کو ملبہ سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش اور قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔