خبرنامہ سندھ

کراچی: قانون نافذ کرنیوالے ادارے سرگرم، مخلتف کارروائیاں میں 5 ملزمان گرفتار

کراچی:(آئی این پی) نیو کراچی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے کالعدم جماعت کے ایک کارند ے کو گرفتار کر لیا۔ انچارج سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق گرفتار ملزم سے اورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ رینجرز نے لائنز ایریا سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاقت آباد 7 نمبر میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وحید الرحمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بال بم برآمد ہوا ہے۔ رات گئے کورنگی جمعہ گوٹھ میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوا-