خبرنامہ سندھ

کراچی: قانون نافذ کرنے والےاداروں کارات گئےایکشن،13ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈکارروائیاں کرکےکالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد سمیت تیرہ ملزمان کوحراست میں لے لیا۔پریڈی تھانے کی پولیس نے رات گئے ایم جناح روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد چار ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ان کی شناخت زین انصاری ،حسن ،حسنین اور رضااللہ سے ہوئی ۔دوسری جانب پولیس نے شاہ فیصل کالونی نمبر تین اور پانچ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر سات افراد کو حراست میں لے کرملزمان کی نشاندہی پر جدید اسلحہ برآمد کرلیا ،جبکہ حیدری میں بھی ایک کارروائی کے دوران دوملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔