خبرنامہ سندھ

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، 12 افراد گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے کار کنوں سمیت 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔صدر کے علاقے میں زاہد نہاری کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مارا اور 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ جنھیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب گلبرگ بلاک 7 میں ٹارگٹڈ کارروائی کے بعد سیاسی جماعت کے 2 کارکنان دھر لئے گئے۔ ادھر منگھوپیر میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ دوران آپریشن 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔