کراچی:(آئی این پی)لائنز ایریا میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی لی۔ ایس پی ڈاکٹر فہد کے مطابق آپریشن کے دوران 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کارروائی علاقے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کی گئی۔ دوسری جانب لانڈھی لانڈحی مرتضی چورنگی کے قریب بندوق کی اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔