خبرنامہ سندھ

کراچی‘ لانڈھی ڈویژن پولیس کے پانچ تھانوں کا ایکشن

کراچی (ملت + آئی این پی) لانڈھی ڈویڑن پولیس کے پانچ تھانوں کا غیر ملکی باشندوں ، جرائم پیشہ وکرمنل گروہوں کے خلاف ایکشن، تین پولیس مقابلے ، 103ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، لوٹا و چھینا ہوا مال، منشیات اور گاڑی برآمد، تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایس پی لانڈھی ڈویڑن محمد عارف راؤ اسلم کی نگرانی میں غیر ملکی باشندوں (افغانیوں ) کے خلاف لانڈھی ڈویڑن کے پانچ تھانوں لانڈھی، عوامی کالونی، کورنگی، زمان ٹاؤن اور کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ایکشن کر کے 62غیر ملکی باشندوں (افغانیوں) کو فارن ایکت کے تحت گرفتار کر لیا، جبکہ تین پولیس مقابلوں اور ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروای?ں میں 30ملزمان کو گرفتار کر کے 30پستول، 30میگزین، درجنوں کارتوس، ایک لیپ ٹاپ 8موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی، علاوہ ازیں منشیات کے مقدمات میں 3ملزمان گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کر لی، مزید براں مفرور و متفرق مقدمات میں پولیس کو مطلوب 8ملزمان گرفتار کر لیے۔