کراچی:(آئی این پی) کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ارشد پپو کیس کا اہم ملزم انسپکٹر چاند خان نیازی کو 3 ملزمان سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم انسپکٹر چاند خان نیازی کو گلستان کالونی میں سرچ آپریشن کرکے گرفتار کیا گیا ۔ملزم چاند خان نیازی عدالت سے ارشد پپو کیس میں اشتہاری اور روپوش ملزم تھا۔چاند خان نیازی نے اپنے ساتھی ملزمان انسپکٹر یوسف بلوچ اور سب انسپکٹر جاوید بلوچ کے ہمراہ ارشد پپو، اس کے بھائی یاسر عرفات اور ساتھی شیرا کو ڈیفنس سے اغوا کے بعد بھاری رقم کے عوض عزیر بلوچ کے حوالے کیا تھا۔دوسری جانب لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی میں ملزم مجید اور فیضان سومرو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم مجید کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ادھر کھاردار کے علاقے جیکسن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کے کے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔