خبرنامہ سندھ

کراچی: لیاری سے 61 افراد گرفتار

کراچی: (آئی این پی )کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ مقابلے کے بعد گینگ وار ملزم ہلاک جبکہ گلشن معمار میں سرچ آپریشن کے دوران 61 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ لیاری کے علاقے کلا کوٹ میں گینگ وار ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں نادر پنجگوری نامی ملزم ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم قتل، بھتا خوری اور دیگر جرائم میں ملوث تھا جس کا تعلق گینگ وار بابا لاڈلا گروپ سے تھا۔ پولیس کے مطابق گبول گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں ریپڈ رسپانس فورس اور علاقہ پولیس نے حصہ لیا،61 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا۔