خبرنامہ سندھ

کراچی: لیاری میں رینجرز سے مقابلہ،3مبینہ دہشت گرد ہلاک

کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے لیاری کمہار واڑا میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی شناخت گل نواز عرف پیڑا، بلاول عرف مینڈو اور نعیم کےنام سےہوئی ہے۔ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق عزیربلوچ اورشیرازکامریڈ گروپ سےتھا،جو دستی بم حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔