کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور گینگ وارکے دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق واقعہ لیاری کےعلاقےسنگولین میں پیش آیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت مصطفیٰ عرف لال گولڈن کےنام سے ہوئی ہے۔